حال دل تم سے ابھی کہنا تھا
Poet: Muhammad Nawaz By: Muhammad Nawaz, sangla hillروح نے اشک بن کے بہنا تھا
حال دل ان سے ابھی کہنا تھا
تتلیوں میں عجب اداسی تھی
پھول کا رنگ کس نے پہنا تھا
وقت نے چھین لیا جو مجھ سے
وہی غم زندگی کا گہنا تھا
ایک لمحے میں ٹوٹ بکھرا وہ
بس میرے آنسوؤں کا بہنا تھا
جاتے جاتے ذرا بتا جاتے
دل کو کب تک عذاب سہنا تھا
زندگی کیوں نہ چھن گئی مجھ سے
دور تم سے ہی اگر رہنا تھا
More Sad Poetry






