جو ہے دیوار وہ مسمار کردے

Poet: سید مجتبی داودی By: سید مجتبی داودی, Karachi

جو ہے دیوار وہ مسمار کردے
تعلق کی فضا ہموار کردے

کہیں ایسا نہ ہو میری گلی کو
سیاست کی فضا بیمار کردے

مرے سچ بولنے کا دکھ ہے تجھ کو
مجھے رسوا سرِ بازار کردے

مجھے گمنامیاں ڈسنے لگی ہیں
مجھے اے زندگی اخبار کردے

لگا مت بھیڑ اتنی خواہشوں کی
کہ لینا سانس بھی دشوار کردے
 

Rate it:
Views: 288
17 Nov, 2022
More Life Poetry