جو چلے جاتے ہیں واپس لوٹ کر آتے نہیں
Poet: Sas By: Saadat Amin Satti, abudhabiان کی نظروں میں ہمارے بام در آتے نہیں
چشم اہل ذر میں اب مفلس کے گھر آتے نہیں
گاؤں میں درویش نے بارہا مجھ سے کہا تھا
جتنے اونچے پیڑ ہیں اتنے ثمر آتے نہیں
چل پڑے ہیں ننگے پاؤں ریگزر عشق میں
دشت کا ہے یہ سفر راہ میں شجر آتے نہیں
آج بھی زخموں سے چور ہیں غریبوں کے بدن
زخم پھر بھی چارہ زارؤں کو نظر آتے نہیں
بے ہنر سے جیت بھی جائیں تو کیا حاصل ہمیں
جب مقابل اہل فن اہل ہنر آتے نہیں
راستہ ان کا کیا دیکھتا ہے بے جان سعادت
جو چلے جاتے ہیں واپس لوٹ کر آتے نہیں
More Sad Poetry







