جو میری دھڑکنوں میں بولتا ہے

Poet: UA By: UA, Lahore

میری آواز وہ سنتا نہیں ہے
جو میری دھڑکنوں میں بولتا ہے

میری آواز کیوں سنتا نہیں ہے
جومیری دھڑکنوں میں بولتا ہے

میری نظروں میں سماتا نہیں ہے
جو میری ہر نظر میں بولتا ہے

میری نظر میں کیوں نہیں سماتا
جو میری ہر نظر میں بولتا ہے

مجھے وہ یاد بھی کرتا نہیں ہے
جو میری ہر ادا میں بولتا ہے

مجھے وہ یاد کیوں کرتا نہیں ہے
جو میری ہر ادا میں بولتا ہے

میری آواز وہ سنتا نہیں ہے
جو میری دھڑکنوں میں بولتا ہے

Rate it:
Views: 458
30 Sep, 2011