جو خوش نہ ہو ایسا کوئی مہمان نہیں ہے

Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAM

جو خوش نہ ہوایسا کوئی مہمان نہیں ہے
میرےدل میں غم کا کوئی نشان نہیں ہے
من میں بسےہر مہمان کا خیال رکھنا
میرے لیے یہ کام اتنا آسان نہیں ہے
ہرمہمان کی زندگی خوشیوں بھری ہے
غم سے بھی کوئی انجان نہیں ہے
سب مہمانوں کواتنی خوشیاں بخشیں
اب ان کے دل میں کوئی ارمان نہیں ہے
میں نے تودوستی کا فرض نبھایا ہے
اصغرنےکیا کسی پہ احسان نہیں ہے

Rate it:
Views: 455
15 Jun, 2012