جنوں کے شوق میں یوں محو عاشقی نہ رہے
Poet: آرب ہاشمی By: مصدق رفیق, Karachiجنوں کے شوق میں یوں محو عاشقی نہ رہے
کہ میرے بس میں یہ میری ہی زندگی نہ رہے
لہو بھی اپنی رگوں کا چراغ میں ڈالو
ہوا جہاں بھی چلے گی یوں سر پھری نہ رہے
کمال فن میں نہ اتنا بھی دے مرے مالک
کہ میرے عشق کے لہجے میں عاجزی نہ رہے
یہ سوچ کر ہی تو میں جلد لوٹ آیا ہوں
تو انتظار کرے اور جاگتی نہ رہے
More Love / Romantic Poetry






