جنم دن کی مبارک ہو، مناہل فاطمہ بیٹی
خوش رکھے خدا تم کو، مناہل فاطمہ بیٹی
اسی دن میرے آنگن میں، خدا نے تم کو بھیجا تھا
تیرا چہرہ، تیرا پیکر، بالکل پریوں جیسا تھا
کلیوں سی مہک تیری، بسی پھر میری سانسوں میں
میرے دل کو ملی ٹھنڈک ، اٹھایا جب تھا ہاتھوں میں
ایسی سعادت اس سے پہلے، قسمت نے کہاں دی تھی
ماتھا چوم کر تیرا، کانوں میں اذاں دی تھی
بابرکت تھے سبھی پل وہ، مناہل فاطمہ بیٹی
جنم دن کی مبارک ہو، مناہل فاطمہ بیٹی
خوش رکھے خدا تم کو، مناہل فاطمہ بیٹی
عطائے خاص ہو رب کی، میرے آنگن کی رونق ہو
میرا لختِ جگر ہو تم، سکونِ قلب برحق ہو
خوشیوں میں سدا مہکو، پاس آئے نہ کوئی غم
رہے تابندگی باقی، رہو خوش بخت تم تادم
سدا گونجو تم آنگن میں، محبت کی ندا بن کر
پاکیزہ سوچ اوڑھو تم، حرمت کی ردا بن کر
تم اپنے نام کو سمجھو، مناہل فاطمہ بیٹی
جنم دن کی مبارک ہو، مناہل فاطمہ بیٹی
خوش رکھے خدا تم کو، مناہل فاطمہ بیٹی