جعلی پیروں سے تعویز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAMجعلی پیروں سےتعویز لکھوایانہیں کرتے
مصیبت میں انکےآگےدامن پھیلایا نہیں کرتے
یہ ڈاکو بابے تو گنوار لوگوں کو لوٹتے ہیں
کڑے وقت میں یہ کسی کہ کام آیانہیں کرتے
جھوٹےلوگوں سےہم کوسوں دور رہتےہیں
سچےلوگوں سے دامن چھڑایا نہیں کرتے
جھوٹےلوگوں پہ خدا کی لعنت بھیج کر
حق بات کہہ کر ہم کبھی پچھتایانہیں کرتے
جن کو خدا کےدر سےہدایت نصیب نہ ہو
وہ لوگ حق بات کوکبھی اپنایا نہیں کرتے
یہ پیر ومرید سبھی جھوٹے لوگ ہیں
ایسےلوگ حق کہ سامنےآیا نہیں کرتے
More Funny Poetry






