جسےمیں چاہتاہوں کسی پاگل کی طرح
Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAMجسےمیں چاہتاہوں کسی پاگل کی طرح
وہ میرے ذہن میں رہتا ہے خیال کی طرح
مجھ سےابھی تک وہ حل نہیں ہو پایا
وہ شخص ہے حساب کےسوال کی طرح
شائد اس کے علم سےفیض پا سکوں
اس سے بات کرتا ہوں جاہل کی طرح
جب وہ اپنےدل کادروازہ نہیں کھولتا
بیٹھ جاتاہوں وہاں کسی سائل کی طرح
اس کی ہربات سمجھ آنے لگی ہے
پڑھتارہتاہوں اسےتاریخی ناول کی طرح
More Love / Romantic Poetry






