جس کادرد پالا ہے طفل کی طرح

Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birmingham

جس کا دردپالا ہےطفل کی طرح
وہ جسم میں رہتا ہےدل کی طرح

ایک دن وہ مجھےمل ہی جائےگا
ڈھونڈھتاہوں جسےمنزل کی طرح

اسےکہیں میری نظرنا لگ جائے
چہرے پہ داغ لگالیتاہےتل کی طرح

مجھ پہ ستم تو بہت ڈھاتا ہےلیکن
باتیں کرتا ہےکسی عادل کی طرح

غموں کی دھوپ ہو یادرد کی برسات
میرےسرپہ سایہ کرتاہےبادل کی طرح

Rate it:
Views: 368
30 Apr, 2013