جب کبھی اس سےمیری گفتگو نہیں ہوتی
Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birminghamجب کبھی اس سے میری گفتگو نہیں ہوتی
پھرکسی سےبات کرنےکی آرزونہیں ہوتی
یوں تو حسیں کئی اور بھی ہیں زمانےمیں
اس جیسی ہر دوشیزہ شعلہ رو نہیں ہوتی
رب کائنات کاایک انمول شاہکارنظرآتی ہے
ایسی تو کوئی حسیں و خوبرو نہیں ہوتی
میرےدرد دل کا اسی کو مداوا کرنا ہو گا
طبیبوں سے تو یہ بیماری رفونہیں ہوتی
جس میں پیار ومحبت کی مٹھاس نہ ہو
اس طرح کی زباں تو اردو نہیں ہوتی
More Love / Romantic Poetry







