جب بھی

Poet: maqsood hasni By: maqsood hasni, kasur

آسمان سے
جب بھی
من و سلوی اترتا ہے
زمین زرد پڑ جاتی ہے
کہ بےمحنت کا ثمرہ
حرکت کے در بند کر دیتا ہے
سجدہ سے منحرف مخلوق کے قہقے
اساس کی دھڑکنیں
چھین لیتے ہیں
آسمان سے
جب بھی
من و سلوی اترتا ہے


 

Rate it:
Views: 302
03 Dec, 2013