جب ان کی لب کشائی ہوتی ہے
Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAMجب ان کی لب کشائی ہوتی ہے
 صرف ہماری ہی برائی ہوتی ہے
 
 کسی مسیحاکی نہیں حاجت رہتی
 ان کی ایک نگاہ دوائی ہوتی ہے
 
 دنیا میں وہ لوگ مقبول نہیں ہوتے
 جن کےذہن میں خودنمائی ہوتی ہے
 
 جو بات دل میں رہےوہ اپنی ہے
 جو زبان پہ آئے وہ پرائی ہوتی ہے
 
 اپنی استانی کہ ناز اٹھاتا رہتاہوں
 آج کل اس طرح پڑھائی ہوتی ہے
More Friendship Poetry






