جانے کیا کیا بھول گئی ہوں
Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, MOSCOWجانے کیا کیا بھول گئی ہوں
نام بھی اپنا بھول گئی ہوں
آئی ہوں میں کس نگری سے
گھر بھی اپنا بھول گئی ہوں
کس نے کب کیوں کیسے چھوڑا
سارا قصہ بھول گئی ہوں
دکھ کی راتیں مجھ کو از بر
سکھ کا لمحہ بھول گئی ہوں
اک چہرہ ہی یاد ہے مجھکو
خود کو وشمہ بھول گئی ہوں
More Love / Romantic Poetry






