جاتا ھے جو غیروں کو وہ رستہ بدل دیا
Poet: M.Z By: M.Z, karachiجاتا ھے جو غیروں کو وہ رستہ بدل دیا
اندھیرے نے میرے شھر کا نقشہ بدل دیا
جن کی شناخت تھی وہ حوالے مٹا دیے
اس نے کتاب زات کا صفحہ بدل دیا
آسان کب ھے اس کے لیے طرز التفات
یہ بھی بھت ھے اس نے رویہ بدل دیا
وہ کھیل تھا مذاق تھا یا خوف تھا کوئی
اک چال چل کے اس نے خود مہرا بدل دیا
کرتا رھا اسیری کے احساس کہ شدید
زنجیر کھول دی کبھی پہرا بدل دیا
More Sad Poetry






