Add Poetry

جا بھول جا مجھے بھول جا

Poet: IMTIAZ SHARIF IMTIAZ By: RAAZ BHANEWALI, SIALKOT

داستان ترک محبت نہ دہرا مجھے میرے حال پہ چھوڑ دے
جا بھول جا مجھے بھول جا مجھے میرے حال پہ چھوڑ دے

جیون کے یہ جو دو پل ہیں آسان ہیں چاہے مشکل ہیں
میرے مہرباں انہیں نہ چرا مجھے میرے حال پہ چھوڑ دے

اس جگ کے رنگین ویرانے میں تجھ سے بچھڑ کر زمانے میں
میں جیسے بھی ہوں جی رہا مجھے میرے حال پہ چھوڑ دے

دید دے یا نہ دے دلبر اجنبی اتنی گزارش ہے مگر
در یار سے مجھے نہ اٹھا مجھے میرے حال پہ چھوڑ دے

چوٹ عشق کے لگے زخم ہیں اے طبیب سب فضول تیرے مرہم ہیں
نادان بے اثر ہے تیری ہر دوا مجھے میرے حال پہ چھوڑ دے

تیری خوشی کی خاطر میرے ہمنوا نہیں کہنا کچھ اس کے سوا
تیرا وہ راستہ میرا یہ راستہ مجھے میرے حال پہ چھوڑ دے

جو جی چاہے حضور کر لیکن امتیاز کو اور نہ چور چور کر
صرف اتنی سی ہے التجا مجھے میرے حال پہ چھوڑ دے

Rate it:
Views: 489
27 Jan, 2012
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets