تیرے فراق سے

Poet: Mohsin Changezi By: Mohsin Changezi, Karachi

تیرے فراق سے دل سے نکال کر دنیا
چلا ہوں سکے کی مانند اچھال کر دنیا

بڑھا لیا تیرے دامن کی طرف اک ہاتھ
اور اک ہاتھ میں رکھی سنبھال کر دنیا

میں اپنے ہجر میں نان و نمک پہ قانع ہوں
وہ چل دیا میری جھولی میں ڈال کر دنیا

ہماری کھوج میں پھرتے ہیں انفس و آفاق
ہم ایسے در بدروں کا خیال کر دنیا

Rate it:
Views: 1033
08 Dec, 2008