تیرے بنا زندگی سونی سونی لگتی ہے

Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birmingham

تیرے بنا زندگی سونی سونی لگتی ہے
اس میں فقط صرف تیری کمی لگتی ہے

نہ جانے کب وصل کی گھڑی آئے گی
ابھی وقت کی رفتار تھمی لگتی ہے

تیری فرقت میں روتے شب گزری
ابھی تک آنکھ میں نمی لگتی ہے

قلب کو کسی پل چین نہیں ہے
خون کی کوئی بوند جمی لگتی ہے

Rate it:
Views: 776
03 Jan, 2014
More Love / Romantic Poetry