تیری یاد کے سہارے جیتا رہوں گا میں
Poet: Gulzareen Pasha Zareen By: Gulzareen Pasha Zareen, Kallar Syedanتیری یاد کے سہارے جیتا رہوں گا میں
یہ زہر زندگی کا پیتا رہوں گا میں
اس بد نصیب دل کی سب حسرتیں مٹا کر
بس تجھ کو ہی صدائیں دیتا رہوں گا میں
میری خوشیاں اور دل کا سکھ چین چرانے والے
سدا تجھ کو ہی دعائیں دیتا رہوں گا میں
شائد کبھی تو سن لے اس درد دل کی آہیں
تیرا نام یہ سمجھ کر لیتا رہوں گا میں
ملنے کی آرزو میں اس بیوفا سے زریں
یہ چاک گریباں بار بار سیتا رہوں گا میں
More Love / Romantic Poetry






