تیری مہربانی ہے
Poet: muhammad nawaz By: muhammad nawaz, sangla hillذرا دھیرے سے ہی دھڑکے تم اپنے دل کو سمجھا لو
گرے اشکوں نے اپنی داستاں تم کو سنانی ہے
تیرے طرز تکلف نے وہ شوخی چھین لی جب سے
عجب ساکن سے لمحے ہیں عجب سی بے زبانی ہے
مجھے بخشی ہے راہ شوق میں احساس کی دولت
اے زور گردش ایام تیری مہربانی ہے
در شمع پہ اک مخمور پروانے نے بتلایا
شرار عشق پہ مرنا ہی شاید زندگانی ہے
میرے بے تاب لفظوں پر کہا اس شوخ نے ہنس کر
تن اظہار تو اچھا ہے لیکن روح پرانی ہے
More Love / Romantic Poetry






