Add Poetry

تیری جھکتی نظر دیکھتے رہ گئے

Poet: Muhammad Nawaz By: Muhammad Nawaz, Lahore

تو جدھر تھا ادھر دیکھتے رہ گئے
چاند تارے سحر دیکھتے رہ گئے

پانے والوں نے پا لی حسیں منزلیں
آپ زاد سفر دیکھتے رہ گئے

وہ ہوا کے بگولوں کا اک بھیس تھا
پھول اٹھتے ابر دیکھتے رہ گئے

سو گئے ہم گلیم فلک اوڑھ کر
نازنیں اپنا گھر دیکھتے رہ گئے

حسن کردار کے ان گنت زاویئے
تیری جھکتی نظر دیکھتے رہ گئے

آج دست مسیحا سے پا کر شفا
لفظ اپنا اثر دیکھتے رہ گئے

وقت نے تاج پاؤں تلے رکھ لیا
بادشاہ اپنے سر دیکھتے رہ گئے

میرے اظہار کا مرحلہ کٹ گیا
آپ زیر و زبر دیکھتے رہ گئے

ذوق پرواز سے ناشناسا رہے
وہ پرندے جو پر دیکھتے رہ گئے

 

Rate it:
Views: 1204
29 Apr, 2020
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets