تو مانو گے تمہاری ہوں، مجھے تم سے محبت ہے

Poet: ملائکہ محمود By: Malayka Mehmood, Mandibahauddin

لہو اپنا بہاوں تو، یقیں تم کو دلاوں تو
تو مانو گے تمہاری ہوں، مجھے تم سے محبت ہے

ہو دل میں تم دکھاوں تو، یوں حق اپنا جتاوں تو
تو مانو گے تمہاری ہوں، مجھے تم سے محبت ہے

محبت میں تمہاری اب، میں پاگل پن بڑھاوں تو
تو مانو گے تمہاری ہوں، مجھے تم سے محبت ہے

حسیں راتوں میں تم کو میں، قریب اپنے سلاوں تو
تو مانو گے تمہاری ہوں، مجھے تم سے محبت ہے

لباس اپنا ہٹاوں تو، بدن کے تل گناوں تو
تو مانو گے تمہاری ہوں، مجھے تم سے محبت ہے

سکون قلب جہان جاں، تمہیں یہ سب بلاوں تو
تو مانو گے تمہاری ہوں، مجھے تم سےمحبت ہے
 
Rate it:
Views: 7
28 Aug, 2025
More Love / Romantic Poetry