تنہائی کو چنا
Poet: UA By: UA, Lahoreتنہائی نے یادوں کی بزم آرائی کو چنا
ہم نے جو محفل چھوڑ کے تنہائی کو چنا
بزم جہاں کو چھوڑا ہے تنہائی کو چنا
یوں ہم نے زندگی سے رسوائی کو چنا
اپنی طبیعت نے تو یہی طرز وفا چنا
کبھی بیوفا کو تو کبھی ہرجائی کو چنا
دن بھر کی آلودہ فضا راس نہیں آئی تو
ہم نے شب کی پرسکوں پروائی کو چنا
جیون گزارنے کے لئے عظمٰی آپ نے
اپنی ہی طرز کے کسی سودائی کو چنا
More Sad Poetry






