تنہائی بن گئی ہے مقدر اپنا
Poet: Mian Amar By: Mian Amar, Muzafar Garhتنہائی بن گئی ہے مقدر اپنا
اب دشت ہی میں ہے گھر اپنا
کبھی تو مِل جائے گا اُس کا سُراغ
اِسی آس پہ جاری ہے سفر اپنا
تم بھی کرتے جاؤ ستم پہ ستم
ہم بھی آزماتے ہیں صبر اپنا
پتھر ہی آنے لگتے ہیں ہر سُو
جب اُس گلی میں ہو گُزر اپنا
کہاں کہاں مرہم رکھے کوئی
زخموں سے بھرا ہے جگر اپنا
گُم سُم رہنا سوچتے ہی رہنا
اب یہی مشغلہ ہے امر اپنا
More Sad Poetry






