تنہائی
Poet: . By: Shakila, Khanewalشام کی اداسی میں
سنسناتےجھونکےنے
ہاتھ میں تھما ڈالا
ایک سادہ ساکاغذ
جس کی ایک نکڑ پر
خشبوؤں سےلکھا تھا
"تم سےعشق ہےمجھ کو"
اور لطیف فقرے نے
میرےذہہن اور دل کو
اک عجب خوشی بخشی
لمحہ بھر خوشی تھی وہ
سرخ روشنائی سے
اس کے نیچے لکھاتھا
صرف تیری "تنہائی"
More Sad Poetry






