Add Poetry

تم  پری چہرا ھو  محو پرواز  ھو

Poet: ا ے ایس عارف By: ا ے ایس عارف , Mississauga

 مجھے راس کب آئی خوشبو پھولوں کی
خون میں گردش نہں رھی ھے بھنوروں کی

بھید کھل گئے ھیں سب زندگانی کے
حقیت عکس میں بدل گئی ھے سپنوں کی

جمع کرتے رھتے اعمال تو کچھ پا جاتے
کس نے دیکھی ھیں بہاریں حوروں کی

صبح کا وقت ھے ھمارہ بھی وقت ھوتا
شامل اڑان ھوتے ھم بھی پرندوں کی

سمیٹ لیتے کچھ وفائیں تو ممکن تھا
تم بات کرتے ھو کونسے بندھنوں کی

ہہ دور ھے بہت بے حس دلوں کا
داستانیں ھوئی پرانی چلمنوں کی

تم پری چہرا ھو محو پرواز ھو
کچھ باگیں سنبھال کر رکھتے کرموں کی

دنیا سے کیا خود سے نہیں بن پائی کبھی
شکایت کرتے ھیں کیا ھم دوسروں کی

وہ تو جاں سے گزرا تھا میری روح بن کر
اظہار کی سکت نہں رھی ھے لفظوں کی

یہاں اپنے ھی کرود ھ میں کوئی کھو جاتا ھے
اظہار کرتے ھو عارف کونسے جزبوں کی

 

Rate it:
Views: 406
16 Sep, 2013
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا؟
یہ اِضطراب، یہ شوقِ دَوام کس کا تھا؟
جو بے نَقاب ہوا خواب میں، بتایا نہیں،
یہ حُسن، یہ نگہِ خوش کَلام کس کا تھا؟
سَکوتِ شَب میں جو دِل کو جَلا گیا آخر،
چَراغ کون تھا، شُعلۂ خام کس کا تھا؟
تُمہارے بعد جو تَنہائی کا سَفر گُزرا،
ہر ایک موڑ پہ سایہ، سَلام کس کا تھا؟
جو لَب ہِلے نہ کبھی، اَشک بَن کے بَہتا رہا،
وہ غَم تُمہارا تھا یا میرا نام کس کا تھا؟
جو زَخم دے کے بھی چُپ تھا، وہ شَخص کیسا تھا؟
نہ پُوچھ مجھ سے، وُہی اِنتقام کس کا تھا؟
دھُواں تھا دِل میں، مَگر روشنی سی باقی تھی،
جَلا جو خواب، وُہی احتشام کس کا تھا؟
جو زِندگی کو بِکھرنے سے روک لیتا تھا،
وہ حَرف، وہ دُعا، وہ کَلام کس کا تھا؟
سُنے بغیر جو خاموش ہو گیا مظہرؔ،
وہ آخری سا دِل آشوب جام کس کا تھا؟
نَظر میں عَکس رہا، دِل میں چُپ سا طُوفاں تھا،
یہ بے قَراری، یہ وَجد و قیام کس کا تھا؟
جو دَستِ غیر سے خط بھی ملا تو حَیرت تھی،
بِکھرتے حَرف میں وہ اِحترام کس کا تھا؟
کہیں سے آئی صَدا، اور سَب لَرز سے گئے،
یہ کَیف، یہ اَثر، یہ پَیام کس کا تھا؟
تُمہیں جو کہتے ہیں مظہرؔ وَفا سے دُور ہوا،
بَتاؤ ان کو، وُہی تو غُلام کس کا تھا؟
MAZHAR IQBAL GONDAL
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets