Add Poetry

تم میرے کیا ہو

Poet: Irfan Ali By: Irfan Ali, Rawalpindi

میں بھی تو حق رکھتاہوں
کہ تجھے اپنا کہوں
تجھے چاہوں تجھ سے بولوں
تجھے وفا کہوں
سحر کہوں شبنم کہوں
یا صبا کہوں

تجھے پھول کہوں
اپنے آنگن میں لگاؤں
تجھے دیکھوں تجھے چھوؤں
سینے سے لگاؤں

سورج کی نرم کرنوں کی طرح
دھیمی سی دستک ہو تم
اپنے در و دیوار کو
ان کرنوں سے سجاوں

چودھویں کی رات گھر کی چھت پہ
اے چاند! تیری چاندنی میں نہاؤں

تجھے چاند کہوں یا
چاندنی سمجھوں
جسم و جاں سمجھوں
روح کی طرح سمجھوں

سینے میں اٹھے طوفاں کیوں؟
جذبات میں آئے یہ ہیجان کیوں؟

میں بھی تو حق رکھتا ہوں
تجھے کوئی نام دے دوں
تجھ سے بولوں
کوئی بات کروں
تجھے آواز دوں
کوئی پیغام دے دو

کیا اب بھی نہ سمجھو گے
تم میرے کیا ہو!
مجھے جواب دو!!

Rate it:
Views: 1466
16 Oct, 2008
Related Tags on Friendship Poetry
Load More Tags
More Friendship Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets