تم سے مِل کر بھی تمہارا انتظار رہتا ہے

Poet: UA By: UA, Lahore

تم سے مِل کر بھی تمہارا انتظار رہتا ہے
میں نہیں کہتا مجھے یہ میرا پیار کہتا ہے

دیکھ لیتا ہے تمہیں جب غیر کے ہمراہ دل
پھر کہاں قابو میں یہ بے اختیار رہتا ہے

دل کی چاہت ہے ہمیں ہر دم خوشی ملے مگر
وقت مہرباں نہیں ہر بار یار رہتا ہے

وہ ہمارے ساتھ چلتے ہیں تو ایسا لگتا ہے
ہمراہ ہمارے جس طرح موسم بہار رہتا ہے

تم سے مِل کر بھی تمہارا انتظار رہتا ہے
میں نہیں کہتا مجھے یہ میرا پیار کہتا ہے

Rate it:
Views: 752
27 Apr, 2016