تم خواب تھے
Poet: PAGAL POET ALI By: PAGAL POET, Karachiتم موسم ہو
تغیر تمہاری فطرت میں پنہاں ہے
تم موسم تھے لیکن میں
کلی سے پھول بنے کے درمیان رک سا گیا ہوں
کیونکہ موسم اور پھول
تخلیق کے ھنر سے ہی حیا ت پاتے ہیں
تم خواب ہو
میں نے تمہیں پایا
مگر دریافت نہیں کر سکا
خواب کے ٹوٹنے پر
ایک بارش
یادوں کے دریچوں پر برس رہی ہے
جس کے بیچ میرا تنہا سایہ
صدیوں سے بھیگا رہا
More Love / Romantic Poetry






