تلخ فیصلہ

Poet: محمد مسعود نوٹنگھم یو کے By: Mohammed Masood, Nottingham

پتوں کی طرح شاخ پہ مرنا پڑا مجھے
موسم کے ساتھ ساتھ گزرنا پڑا مجھے

اک شخص کے سلوک کی سب کو سزا ملی
ساری محبتوں سے مکرنا پڑا مجھے

اس سے بچھڑ کے زندگی آسان تو نہیں
پھر بھی یہ تلخ فیصلہ کرنا پڑا مجھے

کچھ دن تو میں چٹان کی صورت ڈٹا رہا
پھر ریزہ ریزہ ہو کے ، بکھرنا پڑا مجھے

آساں نہیں تھا ، ٹوٹتی سانسوں کو جوڑنا
اس سلسلے میں جاں سے گزرنا پڑا مجھے
 

Rate it:
Views: 766
13 Dec, 2017