تلاش
Poet: Muhammad Iqbal Chishti By: Muhammad Iqbal Chishti, Phaliaمجھ کو ہے اپنے دیس میں سکون کی تلاش
مجھ کو پرانے جزبہ اور جنون کی تلاش
اب لوگوں کے خون کے ہیں رنگ بدل چکے
میں کر رہا ہوں آج حلالی خون کی تلاش
جن لوگوں نے بنایا تھا اس دیس کو آزاد
کرنیں پڑے گی انہیں ہی مدفون کی تلاش
جس کے مطابق ہر اک انسان ہے برابر
مجھ کو بھی ہے اسی ہی قانون کی تلاش
جو بھیک دے کے بولے منگتے کا ہو بھلا
ہم کو ہے چشتی ایسے ممنون کی تلاش
More General Poetry






