تغیر

Poet: . By: Shakila, Khanewal

تمہیں
بہت زیادہ عزیز تھیں ناں ہماری آنکھیں
تو آؤ دیکھو
سیاہ حلقےپڑے ہوۓ ہیں
ہماراچھرہ تمہاری نظروں میں
چاند تھا جو
اب اس سے
وحشت ٹپک رہی ہے
ہماری باتیں، کہ جن میں
چاہت کا اک جہاں تھا
تمہاری خاطر
مگر یہ سب کچھ تباہ ہونے لگا ہے جاناں
اگر کبھی فرصتیں ملیں تو، ضرور آنا
اور "اسم اعظم" کا ورد کرنا
کہ اب وفاکی اذیتوںکا حصار ٹوٹے
اب اس زمانے سے جان چھوٹے

Rate it:
Views: 477
17 Apr, 2013