تجھے ملیں پھول اور مجھے خار یارا

Poet: M.Asghar Mirpuri By: M.Asghar Mirpuri, Birmingham

تجھےملیں پھول اورمجھےخار یارا
تیری زیست میں سدا رہے بہار یارا

میں خود کو مقدر کا سکندر سمجھوں
جو مجھےمل جائے تیرا پیار یارا

تیرا ہوں مرتےدم تک تیرا رہوں گا
تو کر کےتو دیکھ اعتبار یارا

مجھےتنہا چھوڑ کر نا جانا کبھی
تیرے بنا نہیں کوئی غم خوار یارا

میری زیست کی ڈور اب تیرےہاتھ ہے
چاہے اصغر کو زندہ رکھ یا مار یارا

Rate it:
Views: 354
10 Jun, 2011