تجھے دیکھے بغیر چین نہیں آتا ہم کو

Poet: Jamil Hashmi By: jamil Hashmi, Rawalpindi

تجھے دیکھے بغیر چین نہیں آتا ہم کو
تجھ سے دور بھی رہا نہیں جاتا ہم کو

بنا لی ہے تیری پیاری سے صورت دل میں
تجھے پوجے بغیر قرار نہیں آتا ہم کو

کر لیا ہے سودا دل کا تجھ سے ہم نے
تیرے پیار سے انکار نہیں آتا ہم کو

تیری باتوں سے بہل جاتا ہے یہ دل
تجھے سنے بغیرقرار نہیں آتا ہم کو

جب تو نہیں ہوتا محفل میں برجماں
کچھ کہنےکو کوئی اشعار نہیں آتا ہم کو

Rate it:
Views: 1092
17 Jan, 2013