تجھے دیکھنے کو ترس گیے
Poet: Hadi By: Hadi, Burewalaتجھے دیکھنے کو ترس گیے
کئ بار نیناں برس گیے
تجھےچاہیے کوئ قرار دے
جی بھر کے اپنا دیدار دے
تجھ سے گفتگو تو کر سکوں
میرے لبوں کو اتنا اختیار دے
میری روح کو بھی سکوں ملے
کوئ خوشی اسے یار دے
مجھے جیتنے بھی دے کبھی
میری خاتر خود کو ہار دے
تیری چاھتیں ، تیری جستجو
میری زندگی ، تیری آرزو
کبھی تو بھی کوئ بس اک لمحہ
مسکرا کر یوں وار دے
پوری کر سکے تو ھے التجا
میری زندگی کو سنوار دے
More Life Poetry
ہر کام کا وقت مقرر ہے ہر کام کو وقت پہ ہونا ہے ہر کام کا وقت مقرر ہے ہر کام کو وقت پہ ہونا ہے
کس بات کی آخر جلدی ہے کس بات کا پھر یہ رونا ہے
دنیا کے مصائب جھیلنے کو مالک نے بنایا ہے جیون
آرام بھلا پھر کاہے کا پھر کاہے یہ سونا ہے
بے مقصد جینا کہتے ہیں حیوان کے جیسا جینے کو
انساں کے لیے تو یہ جیون یارو پر خار بچھونا ہے
دشوار سہی رستہ لیکن چلنا ہے ہمیں منزل کی طرف
منزل کی طلب میں عاکفؔ جی کچھ پانا ہے کچھ کھونا ہے

اسلم