تجھ کو بڑے قریب سے دیکھا ھے یار بس

Poet: غنی الرحمن انجم By: غنی الرحمن انجم, Karachi

تجھ کو بڑے قریب سے دیکھا ھے یار بس
اب اور اعتبار نہیں اعتبار بس

آسودہ حال لوگ بھی ہیں غیر مطمٸن
اپنے بھی کٹ رھے ہیں یہ لیل و نہار بس

تو بے نیاز ھے میری توبہ قبول کر
اب اور آزماٸشیں پروردگار بس

Rate it:
Views: 482
16 Aug, 2024