تجھ سے ملنے کی صورت نکل بھی سکتی ہے

Poet: Jamil Hashmi By: Jamil Hashmi, Rawalpindi

تجھ سے ملنے کی صورت نکل بھی سکتی ہے
درد کی لہر خوشیوں میں بدل بھی سکتی ہے

تم ہم سے ملنے تو آئو کبھی ایکبار بھول کر
پیار کی شمع راستوں میں جل بھی سکتی ہے

گرا دو نفرت کی دیواروں کو اے اہل چمن والو
پت جھڑ کی فضا پھولوں میں بدل بھی سکتی ہے

بڑھائو دوستی کا ہاتھ رنجشیں بھول کر تم
دشمنی کی یہ دیوار پل میں پگل بھی سکتی ہے

Rate it:
Views: 670
12 Dec, 2013