تجھ سے شناسائی ھے
Poet: R.K Jazeb By: R.K Jazeb, Jeddahذکر کیسے کریں تجھ سے شناسائی ھے
ہر بات پہ سب کہتے ہیں کہ تو ہرجائی ھے
تیری گلی میں نہیں آنا یہ سوچ لیا ھم نے
آ کے ملنا بھی تو محبت کی رسوائی ھے
بات کرتے ہیں سب لوگ مطلب کی ھم سے
گلہ ھم بھی کریں تو پھر جگ ہنسائی ھے
جھوٹے لوگ ہیں اور جھوٹے سب عہدوپیماں
ھر اک موڑ پہ کھڑا اک نیا تماشائی ھے
کچھ تو کہا ھو گا تم نے جو بات پھیلی گئی
اب تو احباب میں بھی اپنی رسوائی ھے
More Love / Romantic Poetry






