بے بسی جب کبھی مسکرا دیتی ہے
زیست ہاتھ منزل کو لگا دیتی ہے
خواب ہی سہی تیری موجودگی مگر
زندگی کی تھکن اتار دیتی ہے
کیا طلسم ہے تیری نگاہ_ناز بھی
اندھیری شب میں دیئے جلا دیتی ہے
کانوں میں سنائی دیتی ہے تیری آواز
اور چلتی ہوا ترنم کا مزہ دیتی ہے
سحر قریب ہے ٹوٹ رہا ہے طلسم
پھولوں کو کیا بات رلا دیتی ہے؟
دیوار و در سے پوچھا کون آیا تھا؟
سنائی لوٹ کر اپنی صدا دیتی ہے