بے اعتبار شخص تھا سو وار کر گیا

Poet: M.Z By: M.Z, karachi

بے اعتبار شخص تھا سو وار کر گیا
لیکن میرے شعور کو بیدار کر گیا

کچھ میں نے اشتعال میں شکوے گلے کیے
کچھ وہ شکایتیں سربازار کر گیا

پہلے وہ میری زات کی تعمیر میں رہا
پھر مجھکو اپنے ھاتھ سے مسمار کر گیا

وہ آ ملا تو فاصلے کٹتے چلے گئے
بچھڑا تو رستے میرے دشوار کر گیا

بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رت ہی بدل گئی
اک شخص سارے شھر کو ویران کر گیا

Rate it:
Views: 1984
24 Dec, 2010