بیٹی

Poet: SHAYAN GHULAMI By: shayan ghulami, ABU DHABI

بیٹی ہر اک گھر کی ضرورت کا نام ہے
بیٹی ہر اک فرد کی چاہت کا نام ہے

وہ خوش نصیب ہیں جنہیں بیٹی عطا ہوئی
بیٹی تو اپنے باپ کی عزت کا نام ہے

ماں ہے کہیں باہن کہیں زوجہ کہیں بہو
بیٹی یہ سارے رشتو کی صورت کا نام ہے

زحمت تم اپنی بیٹی کوہر گس نہ سوچنا
بیٹی خدا کی دی ہوئی رحمت کا نام ہے

بیٹا تو اپنے باپ کا وارث ضرور ہے
بیٹی در اصل باپ کی دولت کا نام ہے

تاریق جب عرب کی پڑھا تو پتا چلا
بیٹی کو قتل کرنا جہالت کا نام ہے

شایانؔ لِکھ کے بیٹی پہ اشعار کہگیا
بیٹی میری لغات میں محبت کا نام ہے
 

Rate it:
Views: 509
27 Aug, 2015