بہت دن بیتے

Poet: Dr. M. Habibullah Rajput By: Prof. Dr. M. Habibullah, Lahore

بہت دن بیتے
اب یونہی جیتے

اب بھلا ئیں تجھے
یا منائیں تجھے

تیرا ہی نام
لیا ہر گام

بیکیف سی رہی
ہر صبح ہر شام

دل ویراں ہے
گھر مکاں ہے

تنہائی کے مارے
بس تجھے پکارے

اب آجا سجنی
اب آجا سجنی

سب چہرے اجنبی
سب رشتے وحشی

تو نہیں تو
پھر زندگی کیسی

Rate it:
Views: 440
08 Nov, 2014