بھلے ہی دیر سے تم سے کیا اظہار شہزادی

Poet: ارسل By: ارسل, Charsadda

بھلے ہی دیر سے تم سے کیا اظہار شہزادی
مگر بچپن سے کرتے ہیں تمہیں سے پیار شہزادی

کہانی میں کہانی کار نے سو رنگ ڈالے ہیں
مگر اس میں ہے سب سے قیمتی کردار شہزادی

نہیں آتا تمہارا اب کوئی میسج کہ کیسے ہو
کہاں اتنی بزی رہنے لگی ہو یار شہزادی

مری تصویر کو تم چومتی ہو بے خیالی میں
نظر آنے لگے ہیں عشق کے آثار شہزادی

تری سانسوں کی لے میں جب تلک شامل مری لے ہے
تمہارا کون ہو سکتا ہے دعویدار شہزادی

Rate it:
Views: 151
02 Feb, 2025