بڑے لوگوں سے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birminghahamڑے لوگوں سے ہماری شناسائیاں بہت ہیں
 اسی لیے ہمارے خلاف محاذ آرائیاں بہت ہیں
 
 تم لوگ مجھ پہ جھوٹی تہمتیں نہ لگاؤ
 اس کام کے لیے تو میری ہمسائیاں بہت ہیں
 
 ہر بزم میں جو دیتے ہیں درس پارسائی
 ان کے اعمال نامے میں برائیاں بہت ہیں
 
 محبت کی دنیا میں ذرا سنبھل کے قدم رکھنا
 سنا ہے ان راہوں میں کھڈے کھائیاں بہت ہیں
 
 آج وہ بھی نظرانداز کرتا ہے مجھے
 جس کی خاطر ریڈیو پہ غزلیں سنائیاں بہت ہیں
 
 اب محبت کی بازی کھیلی نہیں جاتی
 اس کھیل نے ہماری ہڈیاں تڑوائیاں بہت ہیں
 
 ہم نے تو کئی محفلوں کو رونقیں بخشیں اصغر
 پھر بھی اپنی زندگی میں تنہائیاں بہت ہیں
More Funny Poetry






