بڑے شوق سے سنورنا چاہا
Poet: Shabeeb Hashmi By: Shabeeb Hashmi, Al-khobarخود نمائی ہے بڑے شوق سے سنورنا چاہا
ہم نے خوشبو کی طرح تجھ میں بکھرنا چاہا
میری نیندوں میں سمایا ہوا احساس تیرا
میں نے ہر خواب کو تیرے رنگ میں رنگنا چاہا
تیرے چہرے پے سمٹ جاتی ہیں نگاہیں میری
بہکی نظروں نے تیرے روپ میں ڈھلنا چاہا
میں ہوا بن کے تیرے ساتھ رہوں سائے کی طرح
تیری آنکھوں میں سمندر کی طرح اترنا چاہا
صبح کی لالی تیرے حسن کے سجدے میں رہی
رات کو چاند نے بھی تیرے ساتھ بہلنا چاہا
More Love / Romantic Poetry






