بڑی بے چین حالت ہے
Poet: Naveed Ahmed Shakir By: Naveed Shakir, Faisalabadبڑی بے چین حالت ہے
عجب سی ایک وحشت ہے
بضد ہے دل مرا اب بھی
محبت تو محبت ہے
تجھے پانے کی خواہش ہے
زمانے کو عداوت ہے
کروں کیا سوچ میں گم ہوں
بدن میں اک بغاوت ہے
کبھی تو باز آئے گا
ابھی تو پاس مہلت ہے
زباں سے کچھ کہوں میں بھی
اگر سب کی اجازت ہے
مجھے شکوہ نہیں کوئی
مری تقدیر جنت ہے
More Love / Romantic Poetry






