بُرا کیا تھا محبت میں ذرا سا مقتدر ہوتا

Poet: azharm By: Azhar, Doha

بُرا کیا تھا محبت میں ذرا سا مقتدر ہوتا
وصالِ یار بس میری رضا پر منحصر ہوتا

مسافت کی تھکن کا بوجھ کچھ معنی نہیں رکھتا
کنارے پر اترتے وقت کوئی منتظر ہوتا

وفا میری پریشاں کرگئی نامہرباں جیسے
اثر اس کی جفا کا بھی صبا سے منتشر ہوتا

ابھی تک ہے سرورِ وارداتِ قلب اے واعظ
زمانہ خود کو دہراتا، وقوعہ کاش پھر ہوتا

مزاج یار تو برہم ہمیشہ سے ہی تھا اظہر
ترے جیسا اگر ہوتا، ذرا سا منکسر ہوتا

 

Rate it:
Views: 470
07 Jun, 2012
More Love / Romantic Poetry