بس اس آس پہ عمر گزاری

Poet: By: Shazia Hafeez, Attock

تم کہتے ہو سب کچھ ہوگا
میں کہتا ہوں کب کچھ ہوگا

بس اس آس پہ عمر گزاری
اب کچھ ہوگا اب کچھ ہوگا

کچھ نہ ہونے پر یہ عالم
کیا کچھ ہوگا، جب کچھ ہوگا

لیکن اب تو یوں لگتا ہے
مر جائیں گے تب کچھ ہوگا
 

Rate it:
Views: 396
09 Jul, 2011