اے خدا ریت کے صحرا کو سمندر کر دے
Poet: By: Rania Ch, Lahoreاے خدا ریت کے صحرا کو سمندر کر دے
یا چھلکتی ہوئی آنکھوں کو بھی پتھر کر دے
تجھ کو دیکھا نہیں، محسوس کیا ہے میں نے
آ کسی دن مرے احساس کو پیکر کر دے
قید ہونے سے رہیں نیند کی چنچل پریاں
چاہے جتنا بھی غلافوں کو معطر کر دے
دل لبھاتے ہوئے خوابوں سے کہیں بہتر ہے
ایک آنسو کہ جو آنکھوں کو منور کر دے
اور کچھ بھی مجھے درکار نہیں ہے لیکن
میری چادر مرے پیروں کے برابر کر دے
More Love / Romantic Poetry






