ایسی ٹھوکر ماری تم نے
Poet: By: Rania, Lahoreایسی ٹھوکر ماری تم نے
میں بکھر کے ریزہ ریزہ ہو گئی
خود کو سمیٹتی ہوں تو اور بکھر جاتی ہوں
دل سمیٹتی ہوں تو جذبات بکھر جاتے ہیں
آنسو سمیٹتی ہوں تو آنکھیں چھلک جاتی ہیں
یادیں سمیٹتی ہوں تو باتیں بکھر جاتی ہیں
دن سمیٹتی ہوں تو راتیں بکھر جاتیں ہیں
روز ایک ہی بات
روز اک ہی یاد
سوچتے سوچتے تھک جاتی ہوں
او پھر سے سوچنے لگتی ہوں
More Sad Poetry






